3
0
Monday 24 May 2021 18:31

وفاق المدارس رضویہ نے امتحانی و تعلیمی پالیسی جاری کر دی

وفاق المدارس رضویہ نے امتحانی و تعلیمی پالیسی جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کا طویل مشاورتی اجلاس مرکزی دفتر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلس عاملہ اور نصابی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صاحبزادہ حسین رضا (صدر وفاق المدارس) نے کی۔ اجلاس کے چار مختلف سیشن ہوئے، اس طرح یہ ایک طویل ترین مشاورتی اجلاس تھا۔ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان چیئرمین امتحانی بورڈ نے بتایا کہ مرکزی مجلس عاملہ اور نصابی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں امتحانی و تعلیمی پالیسی سے متعلق ملک اور بیرون ملک سے شیوخ الحدیث، مفتیان کرام اور پروفیسر حضرات کی آراء کا جائزہ لیا گیا ہے۔ تجاویز دینے والوں میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد عبدالعلیم سیالوی شیخ الحدیث والفقہ جامعہ نعیمیہ لاہور، مفتی عبدالرشید سعیدی شیخ الحدیث جامعہ رضویہ فیصل آباد، ڈاکٹر شمس الرحمن شمس پشاور، سید اشتیاق احمد قادری برطانیہ اور دیگر شامل تھے۔

مشترکہ اجلاس میں درج ذیل امتحانی و تعلیمی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاق کا الشہادۃ العالمیہ فی السلام العربیہ والاسلامیہ کا نصاب سولہ سال پر مشتمل ہوگا۔ جس میں 40 علوم و فنون پر مشتمل نصاب 220 کورس کوڈز کے تحت پڑھایا جائے گا۔ تفصات (تخصص فی التفسیر) تحصص فی الحدیث، تحصص فی الفقہ و دیگر دو دو سالہ نصاب پر مشتمل ہوں گے۔ تحفیظ القرآن کا نصاب تین سال پر مشتمل ہوگا۔ تجوید و قرأت اور امامت کا نصاب دو سال پر مشتمل ہو گا۔ کسی بھی یونیورسٹی سے BA، Bsc پاس طلباء و طالبات کیلئے درس نظامی کا نصاب چار سالہ ہو گا۔ وفاق المدارس کا تعلیمی سال 11 شوال المکرم تا 20 شعبان المعظم کے دورانیہ پر مشتمل ہو گا۔ اس سال کلاسوں کا اجراء 14 شوال المکرم 1442ھ بمطابق 26 مئی 2021ء بروز بدھ سے ہوگا۔ شعبہ تحفیظ القرآن اور تجوید و قرأت کے امتحان کیلئے شیڈول حسب ذیل ہے۔ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 25 شوال المکرم 1442ھ، امتحان عملی و ثنوی 5ذی العقد 1442ھ نتیجہ 15ذی العقد 1442ھ ۔ شعبہ تحفیظ القرآن اور تجوید وقرأت کا امتحان ہر تین ماہ بعد منعقد ہوگا۔

وفاق المدارس رضویہ سے ملحقہ تمام مدارس تمام درجات کے سہ ماہی امتحان خود لینے کے پابند ہوں گے۔ شعبہ درس نظامی اور تخصصات کے امتحانات ہر سال شعبان المعظم کے پہلے عشرہ میں منعقد ہوںگے۔ وفاق المدارس رضویہ تعلیمی سال 1442ھ ، 1443ھ بمطابق 2021ء، 2022ء کے امتحانات تمام درجات لے گا۔ وہ طلباء و طالبات جو تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے تحت درجہ عامہ اول، خاصہ اول، عالیہ اول اور عالمیہ اول کے امتحان دے چکے ہیں، وہ بھی عامہ دوم، خاصہ دوم، عالیہ دوم اور عالمیہ دوم کے امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے اور انہیں این او سی کی ضرورت نہ ہوگی۔ تخصص فی الفقہ وغیرہ کے سال اول کے امتحانات دینے والے طلباء و طالبات بھی سال دوم کے امتحانات دینے کے اہل ہوں گے اور انہیں این او سی کی ضرورت نہ ہوگی۔ تجوید و قرأت کے طلباء و طالبات بھی سال دوم کے امتحانات دینے کے اہل ہوں گے اور انہیں این او سی کی ضرورت نہ ہوگی۔ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے علاوہ دیگر تمام تعلیمی بورڈز سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات مخصوص شرائط کے ساتھ امتحان دینے کے اہل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 934271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد امین
Pakistan
براہ کرم وفاق المدارس الرضویہ کا نصاب سینڈ فرما دیں۔
نجیب رزاق
Pakistan
دو اکٹھی کلاسوں کا امتحان دینے کے بارے میں معلومات چاہے۔۔۔۔ کیا امتحان دے سکتا ے کہ نہیں۔
Zainalli Alli
Pakistan
Mjy plz plz Alia sal e awal k past papers send kar dy plzzz plzzzz
ہماری پیشکش