0
Monday 24 May 2021 18:41

حکومت مجرموں کا تحفظ نہ کرے تو نیب سمیت ادارے نتائج دیتے ہیں، وزیراعظم

حکومت مجرموں کا تحفظ نہ کرے تو نیب سمیت ادارے نتائج دیتے ہیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مجرموں کا تحفظ نہ کرے تو نیب سمیت ادارے نتائج دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالہ دور 2018ء سے 2020ء میں نیب نے 484 ارب روپے ریکور کیے۔ اس کے مقابلے میں 1999ء سے 2017ء تک نیب نے مجموعی طور پر 290 ارب روپے ریکور کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت مجرموں کو تحفظ نہ دے اور مداخلت کیے بغیر اداروں کو کام کرنے دے تو اچھے نتائج آتے ہیں، انویسٹی گیشن ایجنسیاں اور احتساب ادارے سیاسی مداخلت کے بغیر کام کریں تو اسی طرح کے نتائج آتے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کا  کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، کمزور طبقے کو نظرانداز کرنیوالا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

احساس سیونگ والٹس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے غریب ممالک زیادہ متاثر ہوئے، اور بیشتر ممالک غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا، ہم نے احساس پروگرام کے تحت مستحق طبقے کی مدد کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی، کمزور طبقے کو نظر انداز کرنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا، احساس پروگرام کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، اگر ہم احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 934273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش