0
Monday 24 May 2021 18:46

وفاق المدارس الشیعہ نے وقف املاک ایکٹ کو شریعت محمدی کیخلاف قرار دیدیا

وفاق المدارس الشیعہ نے وقف املاک ایکٹ کو شریعت محمدی کیخلاف قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ وقف املاک ایکٹ شریعت محمدی کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ہے، جسے تمام اسلامی مکاتب فکر کی قیادت مسترد کر چکی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے مدارس دینیہ کے پرنسپل صاحبان کا نام ایک مراسلے میں کہیں اور واضح کیا کہ کسی شکایت کی صورت میں وفاق المدارس الشیعہ کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی مسجد، مدرسہ یا امام بارگاہ کیلئے وقف جگہ پر اس کے طے شدہ مقصد کے علاوہ کسی کیلئے استعمال نہیں ہو سکتا، نہ ہی کوئی حق تصرف رکھتا ہے اور نہ ہی کسی کو وقف تبدیل کرنے یا بیچنے کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اپریل کو گورنر ہاوس لاہور میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور چاروں گورنرز کیساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ علماء کو اعتماد میں لیے بغیر عجلت میں منظور کیے گئے وقف املاک ایکٹ پر عمل روک دیا گیا ہے اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری کی سربراہی میں قائم کمیٹی متنازع ایکٹ کا جائزہ لے گی۔ اس لئے اختلافی وقف املاک ایکٹ پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔ علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ محکمہ اوقاف کا کوئی ڈائریکٹر وقف املاک کو سیل کرنے، بیچنے یا اسے دوسرے مقصد کیلئے تصرف کا اختیار نہیں رکھتا۔
خبر کا کوڈ : 934274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش