0
Monday 24 May 2021 18:43

بھارتی ہائی کمیشن کے 12 ارکان کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کردیا گیا

بھارتی ہائی کمیشن کے 12 ارکان کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے 12 عہدیداروں کو اہل خانہ اور ڈرائیوروں سمیت قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستان آنے والے انڈین ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عملے کے دیگر 12 عہدیداروں کو اہل خانہ اور ڈرائیور سمیت قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے مزید بتایا کہ انڈین ہائی کمیشن کے یہ 12 عہدیدار اور ان کے اہل خانہ کا ایک گروپ 22 مئی کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوا تھا اور ان کا پاکستان میں ٹیسٹ کیا گیا جس میں ایک اہلکار کی اہلیہ میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان حفیظ چوہدری نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے اس کیس کا جائزہ لیا اور تمام 12 عہدیداروں کو ان کے کنبہ کے ممبران اور ڈرائیوروں سمیت لازمی قرنطینہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ ایس او پیز کے مطابق دونوں ممالک کے مابین اتفاق ہوا تھا کہ اگر سفارتی عملہ کے ممبر یا ان کے ساتھی کورونا میں مبتلا پائے گئے تو انہیں قرنطینہ اختیار کرائے جائے گا یا واپس ان کے ملک بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار اور 599 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 308 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 934275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش