0
Monday 24 May 2021 20:05

مقبوضہ قدس، غاصب صیہونی فوج نے 1 فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا

مقبوضہ قدس، غاصب صیہونی فوج نے 1 فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ قدس شریف میں سیدھی فائرنگ کر کے 1 فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے دعوی کیا ہے کہ (مقبوضہ) قدس کے علاقے حاییم بارلو میں 1 فلسطینی نوجوان نے (غاصب) اسرائیلی فوجیوں پر چاقو کی مدد سے حملہ کر کے 2 صیہونی فوجیوں کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد صیہونی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو اپنی سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر ہی شہید کر دیا ہے۔ دوسری طرف مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان پر صیہونی فوجیوں کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ غاصب صیہونیوں کا وطیرہ ہے کہ وہ کسی بھی فلسطینی کو سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں شہید کرنے کے بعد اس پر مزاحمتی کارروائی کا الزام عائد کر دیتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 934283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش