QR CodeQR Code

پشاور میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

24 May 2021 21:47

رنگ روڈ پر غلط سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق جب کہ گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر غلط سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈرائیور گاڑی کو جائے حادثہ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 934300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934300/پشاور-میں-ٹریفک-حادثہ-4-افراد-جاں-بحق-اور-11-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org