0
Monday 24 May 2021 21:59

خیبر پختونخوا میں تعلیمی سلسلہ بحال، سیاحتی مقامات بھی کھل گئے

خیبر پختونخوا میں تعلیمی سلسلہ بحال، سیاحتی مقامات بھی کھل گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات آج سے کھل گئے اور متعدد اضلاع میں تعلیمی سلسلہ بھی بحال ہوگیا۔ محکمہ سیاحت نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔ ہوٹل میں قیام کے لیے کورونا رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی جبکہ پچاس سال سے زائد عمر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔صوبے کے 5 فیصد کم کورونا مثبت کیسز والے 21 اضلاع میں آج سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ 12 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ مہمند، خیبر، شانگلہ، چترال لوئر، چترال اپر، کوہستان لوئر، بٹگرام، کوہستان اپر، کولائی پالس، کرک، ہنگو، لکی مروت، نارتھ وزیرستان، ٹانک اور ساؤتھ وزیرستان میں تعلیمی سلسلہ بحال ہو گیا۔ ان اضلاع میں نجی اور سرکاری اسکولز سمیت مدارس بھی کھل گئے۔ نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، دیر اپر، دیر لوئر، باجوڑ، بونیر، سوات، ایبٹ آباد، تورغر، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 934307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش