0
Monday 24 May 2021 22:19

پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے، اسماعیل راہو

پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا سندھ کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا پانی سندھ کو ہی ملنا چاہیئے اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ارسا سندھ کے خلاف سازش کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 934311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش