QR CodeQR Code

پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے، اسماعیل راہو

24 May 2021 22:19

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، سندھ کا پانی سندھ کو ہی ملنا چاہیئے اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، ارسا سندھ کے خلاف سازش کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب اس وقت پانی دیتا ہے جب سیلاب آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا سندھ کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا پانی سندھ کو ہی ملنا چاہیئے اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ارسا سندھ کے خلاف سازش کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 934311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934311/پنجاب-اس-وقت-پانی-دیتا-ہے-جب-سیلاب-ا-تا-اسماعیل-راہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org