QR CodeQR Code

آئی ایم ایف کی فرمائشی و عوام دشمن پالیسیوں کو ترک کیا جائے، ثروت اعجاز قادری

24 May 2021 23:23

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومت چین کی طرز پر گھروں میں چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم کرنے کیلئے عوام کو بلاسود قرضے اور سہولیات فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا ہے تو بجٹ کو عوامی بنایا جائے، آئی ایم ایف کے فرمائشی و عوام دشمن پالیسیوں کو ترک کیا جائے، ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو بیرونی قرضوں سے نجات اور وسائل پر انحصار کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی قرضے نہ لئے جائیں، قرضوں کا عوام پر بوجھ پڑتا ہے، جس کا غریب کو براہ راست کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا اور دودھ مہنگا کرنے والے مافیا بے لگام ہو چکے ہیں، حکومت کی طرف سے ان کے خلاف کوئی کاروائی کا نہ ہونا مافیاز کو آکسیجن دینے کے مترادف ہے، سرکاری نرخوں سے کئی گناہ زیادہ اشیاء فروخت ہو رہی ہیں، حکومت کی رٹ کہاں ہے، ذخیرہ اندوز اور بحران پیدا کرنیوالے مافیاز کو کون روکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی طرز پر گھروں میں چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم کرنے کیلئے عوام کو بلاسود قرضے اور سہولیات فراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 934323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934323/آئی-ایم-ایف-کی-فرمائشی-عوام-دشمن-پالیسیوں-کو-ترک-کیا-جائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org