QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملازم حسین خان انتقال کرگئے

25 May 2021 00:09

ملازم حسین خان مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے بانی رہنمائوں میں سے تھے، ملازم حسین خان اس سے قبل سیکرٹری سیاسیات سمیت دیگر ذمہ داریوں پر رہے، اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی بھی ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملازم حسین خان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، ملازم حسین خان کے انتقال پرملال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصر شیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ ملازم حسین خان مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے بانی رہنمائوں میں سے تھے، ملازم حسین خان اس سے قبل سیکرٹری سیاسیات سمیت دیگر ذمہ داریوں پر رہے، اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی بھی ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ملازم حسین خان کو نماز جنازہ کے بعد اُن کے آبائی گاوں پیر اصحاب میں دفن کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 934342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934342/ایم-ڈبلیو-ضلع-بھکر-کے-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-ملازم-حسین-خان-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org