0
Tuesday 25 May 2021 08:28

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج ہو گا

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی قیام گاہ پر طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین کریں گے۔ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجمل چیمہ کی رہائش گاہ پر ہونے والا ظہرانہ اب عشائیے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گا اور ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اجمل چیمہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کو عشائیہ بھی دیں گے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر یہ بیٹھک پیر کی دوپہر کو ہونا تھی جو بعد ازاں آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آنے تک اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 934364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش