QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ میں 10 سے زائد افراد کی تقریبات پر پابندی

25 May 2021 17:36

صوبے بھر میں رات 8 بجے کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رات 8 بجے کے بعد کاموں کیلئے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کے ساتھ اجازت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں 10 سے زائد افراد کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گھر، شادی ہال یا کسی بھی مقام پر دس سے زائد افراد کی تقریب یا اجتماع نہیں ہوسکے گا، اس کے علاوہ سندھ بھر میں رات 8 بجے کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رات 8 بجے کے بعد کاموں کیلئے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کے ساتھ اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈور سروس پر پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورینٹس کو ہوم ڈلیوری، ٹیک اوے اور ڈرائیو تھرو کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ صوبے کے تمام پارکس اور جوگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کورونا کے باعث پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 934445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934445/کراچی-سمیت-سندھ-میں-10-سے-زائد-افراد-کی-تقریبات-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org