QR CodeQR Code

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف نیب انکوائری مکمل

25 May 2021 19:06

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بروہی اسکیم کے نام پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری مکمل کرلی ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے اہم ثبوت ہیں، ہیڈکوارٹر سے سفارشات کے بعد رپورٹ پیش کردیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف ایک انکوائری مکمل کرلی، ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردیا گیا۔ پیش رفت سے متعلق نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بروہی اسکیم کے نام پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری مکمل کرلی ہے، انکوائری مکمل کرکے ریفرنس کے لئے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے اہم ثبوت ہیں، ہیڈکوارٹر سے سفارشات کے بعد رپورٹ پیش کردیں گے۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 اگست تک توسیع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 934461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934461/سابق-وزیراعلی-سندھ-قائم-علی-شاہ-کیخلاف-نیب-انکوائری-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org