0
Tuesday 25 May 2021 22:07

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 2964 نئے کیسز، 53 ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 2964 نئے کیسز، 53 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔ اس عرصہ کے دوران یہاں 53 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 1819 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 1145 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو 53 مریض جاں بحق ہوگئے اُن میں 20 افراد وادی کشمیر جبکہ 33 افراد کا تعلق جموں صوبہ سے تھا۔ جاری کورونا لاک ڈاؤن میں فوری نرمی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے منگل کو کہا کہ اس سلسلے میں پہلے سبھی سٹیک ہولڈرس کے ساتھ مشاورت عمل میں لائی جائے گی۔

ضلع کمشنر سرینگر نے کہا کہ انتظامیہ کو کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی طرف سے بازار اور تجارتی مراکز کھولنے کے سلسلے میں ایک یادداشت موصول ہوئی ہے۔ ضلع کمشنر نے کہا کہ مذکورہ یاد داشت زیر غور ہے اور اس کو لیکر کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بعد ہی لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سرینگر میں نئے کورونا کیسوں میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے لیکن احتیاط کو ہر حال میں ملحوظ رکھا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کرفیو میں نرمی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 934470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش