0
Tuesday 25 May 2021 20:32

اسرائیلی انٹیلیجنس کی ٹارگٹ کلنگ کارروائی میں 1 فلسطینی جوان شہید

اسرائیلی انٹیلیجنس کی ٹارگٹ کلنگ کارروائی میں 1 فلسطینی جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے اپنی "عرب" انٹیلیجنس کی مدد سے مغربی کنارے میں کارروائی کرتے ہوئے 1 فلسطینی جوان کو شہید کر دیا ہے۔ عرب ای مجلے امد کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی سپیشل عرب انٹیلیجنس فورس نے شہر رام اللہ کے علاقے ام الشرائط میں گھس کر الامعری مہاجر کیمپ کے رہائشی احمد جمیل الفہد نامی 1 فلسطینی نوجوان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس فلسطینی جوان کو "مستعربین" (מסתערבים-Mista'arvim) نامی صیہونی فورس نے نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ مستعربین غاصب صیہونی رژیم کی عربوں پر مشتمل ایک خفیہ ٹاسک فورس ہے جس کا ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے مختلف فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کو دبانے میں اہم کردار رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مستعربین عرب ہونے کے ناطے بآسانی فلسطینیوں کے درمیان زندگی گزارتے اور اسرائیل کے لئے جاسوس کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ گو کہ ظاہری طور پر اسرائیل نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی قبول کر کے 12 روزہ فلسطینی جنگ کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن درحقیقت وہ مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس شریف میں بدستور اپنے دہشتگردانہ اہداف کے حصول میں مشغول ہے۔
خبر کا کوڈ : 934473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش