QR CodeQR Code

رہبر انقلاب کیجانب سے فلسطینی رہنماوں کے خطوط کا جواب

ہمارے دل آپ کیساتھ دھڑکتے ہیں، آخری فتح بھی عنقریب حاصل ہوگی، آیت اللہ خامنه‌ ای

25 May 2021 21:27

ایرانی سپریم لیڈر نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس و جہاد اسلامی کے سربراہوں اسمعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ کے نام جوابی خطوط ارسال کئے ہیں جن میں انہوں نے "فلسطین پر قابض، غاصب صیہونی رژیم کیخلاف جدوجہد" کو "ظلم، کفر اور استکبار کیخلاف جہاد" قرار دیا اور لکھا ہے کہ ہمارے دل، معرکے کے میدان میں آپ کیساتھ جبکہ آپکی مستقل و مسلسل کامیابیوں کیلئے ہم ہر دم دعاگو ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے سپریم لیڈر و رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنه‌ ای نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے ان کو ارسال کئے گئے شکریے کے خطوط کا جواب ارسال کر دیا ہے۔ حماس اور جہاد اسلامی کے سربراہوں اسمعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ کے نام رہبر انقلاب کے خطوط کا متن یہ ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
مجاہد برادر جناب اسمعیل ہنیہ اعزہ اللہ
سلام علیکم
جنابعالی کا حالیہ فلسطینی جہاد کی صورتحال کے تجزیہ و تحلیل پر مبنی خط موصول ہوا۔ آپ کی جدوجہد، ظلم، کفر و استکبار کے خلاف جہاد ہے جبکہ ایسی جدوجہد خداوند عزیز و قدیر کی مرضی کے عین مطابق اور اس آیت کی مصداق ہے: اِن تَنصُروا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم۔ آپ الہی عظمت و قوت کے ذریعے فتحیاب ہوں گے اور ان شاء اللہ مقدس سرزمین کو غاصب قوتوں کے تسلط سے پاک کر دیں گے۔
آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای
سوموار، 12 شوال 1442 ھ.ق
3 خرداد 1400ھ.ش (24 مئی 2021ء)

بسم الله الرحمن الرحیم
مجاہد برادر جناب زیاد النخالہ وفقہ اللہ و اعانہ
سلام علیکم
جنابعالی کا برادرانہ خط موصول ہوا۔ آپ فلسطینی بھائیوں کے عظیم و کامیاب جہاد نے پوری دنیا میں موجود آپ کے چاہنے والوں کے دلوں کو خوشی و امید سے لبریز کر دیا ہے۔ ہمارے دل آپ کے معرکوں میں موجود جبکہ آپ کی مستقل و مسلسل کامیابیوں کیلئے ہم ہر دم دعاگو ہیں. الہیٰ وعدہ سچا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَ لَیَنصُرَنَّ اللهُ مَن یَنصُرُه، اور ان شاء اللہ آپ الہیٰ عظمت و قوت کے ذریعے آخری کامیابی ضرور حاصل کریں گے۔
آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای
سوموار، 12 شوال 1442 ھ.ق
3 خرداد 1400ھ.ش (24 مئی 2021ء)


خبر کا کوڈ: 934484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934484/ہمارے-دل-آپ-کیساتھ-دھڑکتے-ہیں-آخری-فتح-بھی-عنقریب-حاصل-ہوگی-آیت-اللہ-خامنه

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org