0
Sunday 21 Aug 2011 13:13

پاراچنار، پاکستان کا سب سے بڑا قدس جلوس جمعہ 25 رمضان المبارک کو پاراچنار میں نکالا جائے گا

پاراچنار، پاکستان کا سب سے بڑا قدس جلوس جمعہ 25 رمضان المبارک کو پاراچنار میں نکالا جائے گا
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے سلسلے میں رمضان کے آخری جمعے کو پاکستان کا سب سے بڑا القدس جلوس پاکستانی غزہ پاراچنار کے مدرسۂ امام خامنہ ای سے علامہ سید عابد حسین الحسینی کی قیادت میں نکالا جائے گا جس میں علماء اور طلباء سمیت ہزاروں قبائلی عوام امریکہ اسرائیل اور ان کے لے پالک ایجنٹوں نام نہاد طالبان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دنیا کے ہر ظالم طبقے سے نفرت کا اظہار کریں گے۔
عالمی یوم القدس کے سلسلے میں ابھی سے پاراچنار شہر کے در و دیوار پر وال چاکنگ کے علاوہ اہم شاہراہوں پر امریکہ و اسرائیل کے جھنڈے پینٹ کرکے نفرت کے اظہار کے لئے چلتی گاڑیوں سے روندنے کا بندوپست کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مقامی تنظیموں خصوصا تحریک حسینی نے سیکیورٹی کے حوالے سے فل پروف انتظامات کا مکمل بندوبست کیا ہوا ہے۔ جمعہ 25 رمضان المبارک کو یہ احتجاجی جلوس مدرسہ امام خامنہ ای سے روانہ ہوکر مقررہ راستوں اور بازاروں سے ہوتا ہوا شہید پارک میں جلسے کی شکل اختیار کرے گا جہاں مختلف مقررین خصوصا علامہ سید عابد حسینی خطاب کریں گے۔ جلسے کے آخر میں امریکی اور اسرائیلی جھنڈے نذر آتش کئے جائیں گے۔ اسکے بعد جلوس واپس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 93450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش