QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 65 اموات

26 May 2021 09:25

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 724 کیسز سامنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 724 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 686 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے زائد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 60 ہزار 268 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 934541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934541/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-سے-مزید-65-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org