0
Wednesday 26 May 2021 11:34

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا گیا اور  تعلقات جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اوورسیز اڈوں کی ممکنات پر کوئی تازہ تفصیل نہیں ہے، یہ سفارتی بحث ہے جو جاری ہے اور مکمل نہیں ہوئی۔ پینٹاگون نے کہا ہےکہ انسداد دہشتگردی کے لیے بہت سے آپشن دیکھے جا رہے ہیں، اوورسیز بیسز ان میں سے ایک آپشن ہے، اس پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پرعمل تیز کردیا ہے، 11 ستمبر کے بجائے جولائی کے وسط تک فوجیوں کو نکالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 934576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش