0
Wednesday 26 May 2021 12:16

اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکتی

اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو سکتی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس طرح حکومت تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا اصول ہے جو اعتماد توڑتا ہے اسے ہی معافی مانگنا ہوتی ہے۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ان کی، شہباز شریف کی اور مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہو مگر پیپلز پارٹی نے اعتماد توڑا ہے اور جب تک اعتماد بحال نہیں ہو گا پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی جگہ نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 934583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش