QR CodeQR Code

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے امریکہ کو اڈے کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی

26 May 2021 15:02

وانا میں فضلا کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان مغربی ایجنڈے پر کاربند ہے۔ امریکا کو قبائلی علاقوں میں افغانستان کیخلاف اڈے دینا پشتون قوم کیساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) اسکی بھرپور مخالفت کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں فضلا کانفرنس کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء اور پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے پاک افغان بارڈر کے ساتھ ملحقہ قبائلی علاقوں میں امریکہ کو اڈے دینے کی اجازت دینا پشتون خواہ وطن میں جنگ کے لیے ایک نیا محاذ کھولنے کی مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) اس کی بھرپور مخالفت کریگی۔ پاکستان تحریک انصاف کٹھ پتلی حکومت کے بارے جے یو آئی (ف) نے قوم کو پہلے ہی دن سے آگاہ کر دیا تھا کہ قوم کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مغربی ایجنڈے پر کاربند ہے۔ امریکا کو قبائلی علاقوں میں افغانستان کے خلاف اڈے دینا پشتون قوم کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) ان کی بھرپور مخالفت کریگی۔
 


خبر کا کوڈ: 934612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934612/جمعیت-علمائے-اسلام-ف-نے-امریکہ-کو-اڈے-کی-اجازت-دینے-مخالفت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org