0
Wednesday 26 May 2021 17:26

سندھ حکومت کا پانی پر سیاست چمکانا ملکی مفادات کے خلاف ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

سندھ حکومت کا پانی پر سیاست چمکانا ملکی مفادات کے خلاف ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا پانی کے مسئلے پر سیاست چمکانا ملکی مفادات کے خلاف ہے۔ سردار عثمان بزدار نے اہم بیان میں کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلاجواز ہے، پانی کی قلت کا سامنا پورے ملک کو ہے، اس پر سیاست چمکانا ملکی مفادات کے خلاف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو اپنے حصے سے ایک بوند بھی زیادہ پانی نہیں مل رہا، سندھ نے پانی کے مسئلے کو سیاسی بنا کر قوم کی کوئی خدمت نہیں کی، سندھ کو فصلوں کی بوائی کے دوران تواتر کے ساتھ پانی ملتا رہا، اس وقت کوئی شور نہیں مچایا گیا، اب پنجاب میں فصلوں کی بوائی ہو رہی ہے تو سندھ کی جانب سے شور مچانا نامناسب بات ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو اپنے حصے کے پانی پر ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، پانی سیاسی نہیں بلکہ ٹیکنیکل ایشو ہے، اس مسئلے کو افہام و تفہیم اور ٹیکنیکل طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے، بیان بازی کر کے پنجاب پر بےبنیاد الزام لگانے کی مذمت کرتے ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔
خبر کا کوڈ : 934630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش