0
Wednesday 26 May 2021 21:23

شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں، شہباز شریف کے بیانیے کو ہی ن لیگ کی پالیسی سمجھیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پھاڑنے سے متعلق ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کو جوابدہ نہیں، صرف اپنے جیالوں کے جوابدہ ہیں۔ ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کے معاملے پر پاکستان میں ناانصافی کی جارہی ہے، زیریں سندھ کے علاقوں کو زراعت کے لئے پانی نہیں مل رہا۔
خبر کا کوڈ : 934663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش