0
Wednesday 26 May 2021 22:15

اقوام متحدہ صرف امریکی مغربی مفادات کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ہے، جماعت اسلامی خواتین

اقوام متحدہ صرف امریکی مغربی مفادات کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ہے، جماعت اسلامی خواتین
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ صوبہ رخشندہ ناز کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ صرف امریکا اور یورپ کے مفادات کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ہے، مسلمانوں کے قتل عام پہ یہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے، مسئلہ فلسطین و کشمیر پر تو ان کا دہرا معیار اب عیاں ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ سکھر میں ناظمات اضلاع کی عید ملن تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ رخشندہ ناز نے کہا کہ خون مسلم کی ارزانی کے اصل ذمہ دار مسلم ممالک کے بے حس حکمران ہیں، جو اپنے اقتدار اور مفادات کے وجہ سے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتے، تمام مسلم ممالک کی ایک متحدہ فوج اس وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب ناظمہ صوبہ عائشہ ظہیر نے کہا کہ ہمارے فلسطین کیلئے مظاہرے دنیا کیلئے پیغام ہے کہ مسلمان سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، ہمارے مسائل کا واحد حل اللہ اور قران سے مضبوط تعلق ہے۔ اس موقع پر نائب ناظمہ عائشہ ودود اور صوبائی اراکین بھی موجود تھے۔دریں اثناء تمام ناظمات اضلاع نے فلسطین کیلئے فنڈ دیا، جبکہ ضلع خیرپور کی ایک بچی فاطمہ نے اپنا گلک فلسطین فنڈ میں جمع کروایا۔
خبر کا کوڈ : 934673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش