0
Wednesday 26 May 2021 22:50

دنیا میں امن کی کنجی مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے, چودھری محمد سرور

دنیا میں امن کی کنجی مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے, چودھری محمد سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان نے فلسطینیوں کا بھرپور مقدمہ لڑا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کی کنجی مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، دنیا کو مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آگے آنا ہوگا۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ایک دوسرے پر اور عوام کو اپوزیشن پر اعتبار نہیں۔ مخالفین جو مرضی کر لیں، ان شاء اللہ حکومت وفاقی اور صوبائی بجٹ بھی آسانی سے منظور کروانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ سیاسی مخالفین کا کوئی ایک موقف نہیں، سب کا اپنا اپنا بیانیہ ہے۔ ریکوڈک عملدرآمد کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کو حکومت ہر صورت یقینی بنائے گی۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ اپوزیشن جماعتوں کے اپنے مفادات ہیں، اس لیے یہ کبھی متحد نہیں ہوسکتے اور وقت ثابت کر رہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو اب ایک دوسرے پر ہی اعتبار نہیں اور عوام بھی اپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہے۔ اپوزیشن کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے، تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں متحد ہیں، حکومت آسانی کے ساتھ بجٹ منظور کروالے گی۔ بجٹ میں وفاقی اور پنجاب حکومت عوامی ترقی اور فلاح و بہبود کی نئی سکیمیں بھی لا رہی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی سیاسی اور ذاتی ایجنڈہ نہیں، وہ صرف اور صرف عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور ملکی ترقی چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی اور استحکام کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، مگر اپوزیشن میں نہ مانوں کی سیاست کر رہی ہے، کیونکہ ان سے ملک کو کامیابی سے آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا۔
خبر کا کوڈ : 934681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش