0
Wednesday 26 May 2021 22:53

امریکی افواج کیلئے پاک سرزمین کے استعمال کی اجازت قوم کیلئے باعث تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی

امریکی افواج کیلئے پاک سرزمین کے استعمال کی اجازت قوم کیلئے باعث تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی نائب وزیر دفاع کے بیان پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان دشمن سامراجی پالیسیوں کی بدولت امریکہ اقوام عالم میں تنہا ہوچکا ہے، دنیا بھر کے عوام امریکہ کے انسان دشمن ظالمانہ نظام سے نفرت کرتے ہیں، امریکہ اقوام عالم میں منفور ہوچکا ہے، شیطان بزرگ امریکہ نے پاکستان اور عالم اسلام کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے اور وہ کبھی پاکستان کا قابل اعتماد دوست نہیں رہا، پاکستان میں دہشت گردی امریکہ اور سامراجی ممالک کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں امریکہ براہ راست شریک ہے، امریکہ نے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیا، جو امت مسلمہ کی توہین کے مترادف ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پوری دنیا کے اندر اسلام اور انقلاب اسلامی کے خلاف محاذ قائم کیا ہے، امریکی نائب وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان میں امریکی افواج کے لئے پاک سرزمین کے استعمال کی اجازت پر مبنی بیان انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور پوری پاکستانی قوم کے لئے باعث تشویش ہے، پاکستان 22 کروڑ غیرت مند مسلمانوں کا ایک آزاد اور خود مختار وطن ہے، پاک وطن میں امریکی مداخلت اور سامراجی بالادستی ناقابل قبول ہے، امریکی دوستی نے ہمیشہ پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا، اس لئے ہمارے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ امریکی غلامی سے اس ملک کو آزاد کریں۔
خبر کا کوڈ : 934682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش