QR CodeQR Code

حکمران اب کورونا کے نام پر بھی قوم کیساتھ مذاق کر رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

26 May 2021 22:58

العارف اکیڈمی میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ خاص طور پر صوبہ سندھ میں بے رحم لوگ حکمرانی کر رہے ہیں اور وفاق اپنی مصلحتوں کے پیش نظر انکی پوری پوری مدد کر رہا ہے، اگر یہی سلسلہ اس ملک میں چلتا رہا تو عوام کا اعتبار حکمرانوں سے اُٹھ جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا کہ ہمارے حکمران اب کورونا کے نام پر بھی قوم کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، خاص طور پر سندھ حکومت کی تو لاٹری کھل گئی ہے، کورونا کے نام پر بدترین کرپشن کا بازار گرم ہوگیا ہے، چھوٹا تاجر، دکاندار اور مزدور فاقوں تک پہنچ گئے ہیں، بڑے تاجر مزید بڑے ہوتے جا رہے ہیں، رشوت کا ریٹ آسمان سے باتیں کر رہا ہے، جو جتنی زیادہ رشوت دینے کی طاقت رکھتے ہیں، ان کا اتنا ہی زیادہ کاروبار چل رہا ہے، پیسے دو اور کاروبار کرو کا قانون چل رہا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ خاص طور پر صوبہ سندھ میں بے رحم لوگ حکمرانی کر رہے ہیں اور وفاق اپنی مصلحتوں کے پیش نظر ان کی پوری پوری مدد کر رہا ہے، اگر یہی سلسلہ اس ملک میں چلتا رہا تو عوام کا اعتبار حکمرانوں سے اُٹھ جائے گا اور اس کا نتیجہ اگلے الیکشن میں حکمران شکست کے طور پر دیکھیں گے، اب بھی وقت ہے کہ الیکشن سے پہلے حکمرانوں نے جو وعدے اور دعوے عوام سے کئے تھے، اُن کو پورا کیا جائے، کیونکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 934683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934683/حکمران-اب-کورونا-کے-نام-پر-بھی-قوم-کیساتھ-مذاق-کر-رہے-ہیں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org