0
Wednesday 26 May 2021 23:43

شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا 

شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا 
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی شیعہ مخالف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بے بنیاد مقدمات کے ذریعے سے تشیع کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ راجن پور سے تعلق رکھنے والے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے، علامہ موسیٰ رضا جسکانی راجن پور کے علاقے مرغائی میں ایک مدرسے کے پرنسپل ہیں اور جنوبی پنجاب میں خاصے فعال ہیں، علاوہ ازیں علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام گذشتہ سال ہونے والے ایک احتجاج میں ڈال دیا گیا ہے، حالانکہ جس میں وہ شریک بھی نہ تھے۔ اسی طرح ملتان کے مختلف علمائے کرام اور تنظیمی شخصیات کو بھی مختلف مقدمات میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ آنے والے محرم الحرام میں دبائو بڑھایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 934690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش