0
Thursday 27 May 2021 08:50

مسئلہ فلسطین مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے، ڈاکٹر نیاز احمد

مسئلہ فلسطین مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے، ڈاکٹر نیاز احمد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئر کے زیراہتمام فلسطین کی بحرانی صورتحال پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین مستقل بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔ ویبینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، سابق چیئرپرسن برائے خارجہ امور تسنیم اسلم، صدر چارلس یونیورسٹی پراگ پروفیسر ڈاکٹر نکو کار پینٹئر، سابق نائب صد ر افغانستان ڈاکٹر سیما ثمر، فلسطین رفیوجی ہیڈ پی آر اینڈ میڈیا ان فرینڈز آف فلسطین نیٹ ورک مس لین شاہ، کیرو یونیورسٹی مصر سے ڈاکٹر فاطمہ الزہرا، ڈائریکٹر سنٹر فار پالیسی ریسرچ ملائیشیا ڈاکٹر عظیم فاضوان، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے آن لائن شرکت کی۔
 
ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مسائل حل کرے، جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو گا حالات کشیدہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر تشویشناک ہے کہ جب مسلمانوں کا مسئلہ ہو تو عالمی ادارے چشم پوشی کرتے ہیں جبکہ غیر مسلموں کا ایشو ہو تو فوری طور پر اس کا حل نکالا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو دوہرے معیار کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیئے۔ دیگر مقررین نے بھی مسئلہ فلسطین کے حل کو مشرق وسطی کیلئے بنیادِ امن قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، امت میں پایا جانیوالا افتراق ہی اس کے مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 934732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش