QR CodeQR Code

مساجد میں سرکاری خطبات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، طاہر اشرفی

27 May 2021 10:41

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی مدرسے اور مسجد کو کوئی خطرہ نہیں، گزشتہ ڈھائی سال میں کسی بھی مدرسے پر چھاپہ نہیں مارا گیا، جبکہ ماضی میں مدرسوں پر روز چھاپے مارے جاتے تھے، وہ خود مدرسے کے طالبعلم رہے ہیں اور انہیں مسجد سے تعلق پر فخر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مساجد میں سرکاری خطبات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، جان مارکیٹ، واپڈا کالونی لاہور میں جامع مسجد سیدنا محمد(ص) کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مدرسے اور مسجد کو کوئی خطرہ نہیں، گزشتہ ڈھائی سال میں کسی بھی مدرسے پر چھاپہ نہیں مارا گیا، جبکہ ماضی میں مدرسوں پر روز چھاپے مارے جاتے تھے، وہ خود مدرسے کے طالبعلم رہے ہیں اور انہیں مسجد سے تعلق پر فخر ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مساجد میں خطبات کیلئے فہرست تیار کی ہے، جس کا مقصد علماء اور خطیبوں کی معاونت کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے جمعہ کے خطبات کے حوالے سے سامنے آنیوالے 100 مختلف موضوعات طے کئے ہیں لیکن میڈیا کے بعض حصوں میں اسے غلط رنگ دیا گیا۔ مساجد میں سرکاری خطبات جمعہ کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں بلکہ اس فہرست کا مقصد علماء اور خطیبوں کی معاونت کرنا ہے، اس قسم کی غلط فہمیاں پیدا کرنے پر افسوس ہے۔


خبر کا کوڈ: 934764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934764/مساجد-میں-سرکاری-خطبات-کی-کوئی-تجویز-زیر-غور-نہیں-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org