0
Thursday 27 May 2021 11:13

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہو گا، رانا ثنا

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہو گا، رانا ثنا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر ہمیں اعتراض نہیں ہو گا۔ ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہوں کی اکثریت کہتی ہے شوکاز واپس لو تو واپس لے لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس لانےکا فیصلہ شہباز شریف نے نہیں کرنا۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کو واپس لانے کا فیصلہ کرے گی تو (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہو گا۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا ایک لفظ بھی پارٹی سے باہر نہیں ہے جب کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر سب سے زیادہ پہرہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 934774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش