QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے جانوروں کو حقوق دینے کیلئے کام شروع کر دیا

27 May 2021 12:33

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ پرورش حیوانات کو جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ گھریلو اور بار برداری کے جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز بنائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ انسانوں کے حقوق پورے ہوں یا نہ ہوں۔ جانوروں کے حقوق کیلئے قانون بنے گا۔ پنجاب حکومت نے جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ پرورش حیوانات کو جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ گھریلو اور بار برداری کے جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز بنائے گا۔
 
جانوروں کا تحفظ یقینی نہ بنانے پر جانور کے مالک کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ بنائی جانے والی پالیسی گائیڈ لائن میں جانوروں کے علاج معالجے کے معاملے کو بھی رکھا جائے گا۔ بار برداری کے جانوروں پر مقررہ وزن سے زیادہ بوجھ لادنے پر بھی کارروائی ہوگی، جبکہ بیمار جانور کو میڈیکل ٹریٹمنٹ نہ دینے پر بھی مالک کو جرمانہ اور سزا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 934790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934790/پنجاب-حکومت-نے-جانوروں-کو-حقوق-دینے-کیلئے-کام-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org