0
Thursday 27 May 2021 12:48

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں ہر تعاون کرینگے، شیخ رشید

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں ہر تعاون کرینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں وزیراعلیٰ سندھ کو وفاق کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان اور شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن پرگفتگو کی گئی جب کہ اس موقع پر وزیر داخلہ نے آپریشن میں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شیخ رشید نے کہا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے اس معاملے میں وفاق سے جو مدد چاہیے ہم دیں گے، رینجرز کی آپریشن میں مدد چاہیے تو وہ بھی دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف دہشتگردی کے کیسز داخل کریں اور کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ مہیا کرے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے سے ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، کچھ اہم آلات درکار ہیں وہ سندھ حکومت خرید رہی ہے اور آلات کی خریداری میں وفاقی وزارت داخلہ ہماری مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں اے پی سیز خراب ہونے کے باعث ڈاکوؤں نے حملہ کیا لیکن ہم کچے کا علاقہ جلد ڈاکوؤں سے خالی کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 934792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش