0
Thursday 27 May 2021 13:48

سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے، لاہور ہائیکورٹ کا ذمہ داروں کے تعین کا حکم

سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے، لاہور ہائیکورٹ کا ذمہ داروں کے تعین کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے عدالتی فیصلوں کے حوالوں سے معاونت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکومت سائبر کرائم کیسوں میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنیوالے معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے روکنے کے متعلق کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔ عدالت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سمیت دیگر افسران بھی پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر سرکار مدعی ہونے کے باوجود نوٹس نہیں لیتی تو عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت اس ایشو پر فیصلہ دے گی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ بیرون ملک اپ لوڈ ہونیوالا مواد اگر پاکستان میں جرم ہو تو اس جرم کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی۔ یا تو اس ویب سائیٹ کو بلاک کر دیا جائے یا ذمہ داروں  کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔ عدالتی معاونین نے کہا پاکستانی قوانین کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ عدالت ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور کسی کو نہیں چھوڑے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو جون تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 934800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش