QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد ہلاک

27 May 2021 16:17

تازہ ہلاکتوں میں 14 افراد کا تعلق صوبہ جموں جبکہ 11 کا تعلق وادی کشمیر سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے ابھی تک مزید 25 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 3727 تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ ہلاکتوں میں 14 افراد کا تعلق صوبہ جموں جبکہ 11 کا تعلق وادی کشمیر سے تھا۔ وادی کشمیر میں جو کورونا مریض جاں بحق ہوگئے اُن کا تعلق مگھر مل باغ سرینگر، ڈلگیٹ سرینگر، حول سرینگر، بٹہ مالو سرینگر، کنزر ٹنگمرگ بارہمولہ، اُومپورہ بڈگام، باغات سرینگر، بدراگنڈ اننت ناگ، کنڈ کولگام، بارہمولہ وغیرہ علاقوں سے تھا۔ اسی طرح جو کورونا مریض جموں میں جاں بحق ہوگئے اُن کا تعلق تالاب تلو، نیو ریہاری، کھیری بشنا، میران صاحب، بلاسپور چھتیس گڑھ، آر ایس پورہ وغیرہ سے تھا۔ ادھر ٹریڈ یونین کا یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو جلد سے جلد ختم کیا جائے تاکہ تاجروں کو مزید مالی بحران سے بچایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 934814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934814/مقبوضہ-کشمیر-میں-کورونا-وائرس-سے-مزید-25-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org