QR CodeQR Code

متاثرہ فلسطینیوں کی امدادی مہم میں عوام بھرپور حصہ لیں، میاں ذکر اللہ مجاہد

27 May 2021 18:01

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے علماء و مشائخ منبر و محرب کے ذریعے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور قوم میں اس دینی فریضہ کی ادائیگی کیلئے شعور اجاگر کریں کہ مشکل کی اس گھڑی میں مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر شہر بھر کی مساجد میں مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خطبات دیئے جائیں گے، قراردادیں منظور کی جائیں گی اور مظلوم فلسطینیوں کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ کیساتھ ہینڈ بل تقسیم کیے جائیں گے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کارکنان و ذمہ داران جماعت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعۃ المبارک میں قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے نماز جمعہ کے بعد اپنے علاقوں میں مساجد کے باہر فنڈ ریزنگ اور ہینڈ بل تقسیم پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

امیر لاہور نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے علماء و مشائخ منبر و محرب کے ذریعے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور قوم میں اس دینی فریضہ کی ادائیگی کیلئے شعور اجاگر کریں کہ مشکل کی اس گھڑی میں مظلوم فلسطینیوں کی اخلاقی اور مالی مدد کے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اور ان کو بتایا جائے کہ پوری پاکستانی قوم اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کے خلاف اور قبلہ اول کی آزادی کی اس عظیم جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 934837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934837/متاثرہ-فلسطینیوں-کی-امدادی-مہم-میں-عوام-بھرپور-حصہ-لیں-میاں-ذکر-اللہ-مجاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org