0
Thursday 27 May 2021 17:54

جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی "بری مفاہمت" تک پہنچنے کی جلدی نہیں، ایران

جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی "بری مفاہمت" تک پہنچنے کی جلدی نہیں، ایران
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ دفتر کے میڈیا انچارج شاہرخ ناظمی نے امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ تہران ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار ہے جس میں امریکہ اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد کرے تاہم کسی "بری مفاہمت" تک پہچنے میں کوئی جلدی نہیں۔ امریکی مجلے "نیوزویک" کے ساتھ گفتگو میں شاہرخ ناظمی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں دوبارہ شمولیت کے لئے ضروری اقدام کے بارے "اچھی مفاہمت" تک پہنچ سکیں۔ شاہرخ ناظمی نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں کسی "ناقص" چیز پر توافق حاصل کرنے میں کوئی جلدی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے امریکی نکتۂ نظر اور امریکہ کی گذشتہ ناکام سیاست سے اس کی دوری ہی جاری مذاکرات میں اہم کردار ادا کرے گی جبکہ ایرانی نظام میں؛ جوہری معاہدے کے حوالے سے ہمارے رویے کے بارے وسیع اتفاق نظر موجود ہے درحالیکہ ایرانی صدارتی انتخابات کا جاری ویانا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ امریکی اقدامات ہی ہیں جو جاری سفارتکاری کے رستے کا تعین کریں گے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی میڈیا انچارج نے اپنے انٹرویو کے دوسرے حصے میں اس ایرانی موقف کو دوبارہ دہرایا کہ جوہری معاہدے میں واپسی کے لئے امریکہ کو ہی پہلا قدم اٹھانا ہو گا اور کہا کہ جیسا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں، امریکہ جیسے ہی جوہری معاہدے کے مطابق اپنی تمام پابندیاں اٹھا لے گا اور ان کی مکمل پڑتال بھی کر لی جائے گی تو ایران بھی جوہری معاہدے کے حوالے سے فی الفور اپنے عہد و پیمان کی طرف پلٹ آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 934838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش