QR CodeQR Code

یحیی السنوار کی عوام میں آمد؛ حماس کے سربراہ صیہونی قیادت سے بڑھ کر "بہادر اور صادق" ہیں، صیہونی تجزیہ نگار

27 May 2021 18:07

غاصب صیہونی رژیم کیساتھ منسلک اخبار روزنامہ یروشلم پوسٹ کے ایک معروف صیہونی تجزیہ نگار نے اپنی رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحیی السنوار (غاصب) صیہونی رژیم کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر جنگ بینی گینٹز سے زیادہ بہادر اور سچے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے قومی اخبار "یروشلم پوسٹ" میں چھپنے والی تازہ رپورٹ میں معروف صیہونی تجزیہ نگار "جدعون لیوی" (Gideon Levi) نے تاکید کی ہے کہ اسرائیلی ماہرین اس کوشش میں ہیں کہ صیہونی دھمکی کے جواب میں حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی جانب سے غزہ کی سڑکوں پر آمد کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر جنگ بینی گینٹز سے خوف کی ایک علامت بنا کر پیش کریں تاہم حقیقت یہ ہے کہ یحیی السنوار بنجمن نیتن یاہو اور بینی گینٹز سے زیادہ بہادر اور سچے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں حد سے زیادہ عوامی حمایت اور پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے قومی میڈیا نے صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز کا یہ بیان حال ہی میں نشر کیا تھا کہ اسرائیل تاحال (حماس کے سیاسی سربراہ) "یحیی السنوار" اور (حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام کے کمانڈر) "محمد الضیف" کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے درپے ہے۔ دوسری جانب یحیی السنوار نے بدھ کے روز خبرنگاروں کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ صیہونی وزیر جنگ کی دھمکیوں سے خوف میں مبتلا ہوئے ہیں یا نہیں؟ کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ دل کے دورے یا کرونا وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے جائیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ غاصب و ظالم صیہونی رژیم کے جنگی طیاروں کے حملے میں شہید ہوں! بعدازاں یحیی السنوار نے غاصب صیہونی وزیر جنگ کو 60 منٹ کی مہلت دیتے ہوئے قومی ٹیلیویژن پر اعلان کیا تھا کہ وہ اس وقت غزہ کی سڑک پر اپنے گھر کی جانب گامزن ہیں جبکہ اگر بینی گینٹز کے پاس انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی جرأت ہے تو وہ آئندہ 1 گھنٹے کے دوران انہیں نشانہ بنا کر دکھائے! علاوہ ازیں فلسطینی میڈیا نے یحیی السنوار کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے بعد یہ فوٹیج بھی نشر کی جس میں حماس کے سربراہ اپنے وعدے کے عین مطابق عوام کے درمیان مارچ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 934841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934841/یحیی-السنوار-کی-عوام-میں-آمد-حماس-کے-سربراہ-صیہونی-قیادت-سے-بڑھ-کر-بہادر-اور-صادق-ہیں-تجزیہ-نگار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org