QR CodeQR Code

سندھ میں حالیہ پابندیوں کے مثبت اثرات، کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

27 May 2021 20:55

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8.34 فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ اس دوران سندھ میں کورونا سے 24 افراد جان سے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں حالیہ پابندیوں سے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8.34 فیصد آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ پابندیوں سے مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھی گئی، 24 گھنٹے میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 8.34 فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ اس دوران سندھ میں کورونا سے 24 افراد جان سے گئے، عوام کی جانب سے مزید تعاون اور ویکسینیشن کرانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 934852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934852/سندھ-میں-حالیہ-پابندیوں-کے-مثبت-اثرات-کورونا-کیسز-کی-شرح-کمی-آنے-لگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org