QR CodeQR Code

پی ڈی ایم میں شمولیت کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قائم علی شاہ

27 May 2021 21:11

نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں شمولیت کے حوالے سے تفصیلی بات ہوگی اس کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی پی پی نے شامل ہونا ہے یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حکومت اور اسٹیل مل زمین الاٹمنٹ کیس میں نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا دیا، بولے پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا فی الحال کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نیب میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ پیشی کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ نہیں دیا نہ ہی دوبارہ طلب کیا ہے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا گیا تھا جس میں اختیار ڈی سی اور کمشنر کا تھا، ان کو کہا گیا کہ قانون میں ترمیم کر دیں مگر انہوں نے انکار کیا۔ قائم علی شاہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں پی پی پی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، تفصیلی بات ہوگی اس کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی پی پی نے شامل ہونا ہے یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 934856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934856/پی-ڈی-ایم-میں-شمولیت-کا-فی-الحال-کوئی-فیصلہ-نہیں-ہوا-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org