0
Thursday 27 May 2021 22:46

ڈی جی رینجرز سندھ شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں، علامہ مبشر حسن

ڈی جی رینجرز سندھ شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ شکارپور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں صحافی اور پولیس اہلکاروں کا قتل انتہائی تشویشناک ہے، ڈی جی رینجرز سندھ شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آخر کب تک سندھ میں ڈاکوؤں کا راج جاری رہے گا؟ وزیراعلیٰ سندھ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کریں، ڈاکوؤں کے پاس سندھ پولیس سے زیادہ جدید اور خطرناک ہتھیار موجود ہیں، ڈاکوؤں کے پاس جدید ہتھیاروں کا ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 934880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش