0
Friday 28 May 2021 00:19

اختلافات ختم ہوچکے، دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں، عثمان بزدار

اختلافات ختم ہوچکے، دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں اور اختلافات ختم ہوچکے ہیں۔ بھکر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بننے والے دونوں ہم خیال گروپ ہمارے ہیں اور ہمارے اختلافات بھی ختم ہوچکے ہیں، جبکہ اختلاف پیدا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کے لیڈر ہمارے ساتھی اور بھائی ہیں، سعید اکبر نوانی اور غضنفر عباس چھینہ دونوں میرے لئے قابل عزت و احترام ہیں، ہم مل جل کر ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، یہ سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور پارٹی کے تمام لوگ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ناراض رہنماء اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین گذشتہ کئی ماہ سے تحریک انصاف کی پنجاب حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں اور وہ متعدد بار میڈیا پر بھی اس حوالے سے اظہار کرچکے ہیں، جبکہ گذشتہ روز تحریک انصاف کا ایک اور ہم خیال گروپ بھی سامنے آیا تھا، جس کی بیٹھک میں شکوے و شکایات کی گئیں اور پنجاب حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 934894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش