0
Friday 28 May 2021 22:35

روس کے ساتھ فوجی تعلقات میں‌ وسعت کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

روس کے ساتھ فوجی تعلقات میں‌ وسعت کے خواہاں ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں روسی سفیر کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’افغانستان میں امن مشترکہ مقصد ہے، پاکستان روس کیساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے‘۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، روسی وزیرخارجہ کے حالیہ دورے سے سفارتی رابطے مزید فروغ پائے ہیں۔ روسی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں تعریف کی اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے  کردار کی تعریف کی اور اسے سراہا۔ دونوں ممالک کے سربراہ نے افغانستان میں فروغ امن کے لیے مشترکہ کوششوں کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 934897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش