0
Friday 28 May 2021 11:21

پاکستان، کورونا وائرس سے مزید 67 اموات

پاکستان، کورونا وائرس سے مزید 67 اموات
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کوروناوبا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار چھ سو سات ہو گئی۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 482 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 822 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4 اعشاریہ 80 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 607 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 611 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 34 ہزار 566 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 934942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش