QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کا اکثریتی فیصلہ مسلم لیگ قبول کریگی، رانا ثناء

28 May 2021 12:16

رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں کہ نواز لیگ کا بیانیہ انتخابی سیاست سے آگے ہے، بلکہ ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اکثریت سے جو فیصلہ ہوگا، نون لیگ قبول کرے گی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں کہ نون لیگ کا بیانیہ انتخابی سیاست سے آگے ہے، بلکہ ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے، حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ رانا ثناءاللّٰہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعت ہے چاہے وہ پی ڈی ایم میں ہو یا علیحدہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 934950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934950/پی-ڈی-ایم-کا-اکثریتی-فیصلہ-مسلم-لیگ-قبول-کریگی-رانا-ثناء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org