QR CodeQR Code

پاکستان کا فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ کی تفتیش کا خیر مقدم

28 May 2021 13:39

بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک اور جنیوا میں موجود پاکستانی مشنز کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انسانی حقوق کی کونسل خطے میں بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی تفتیش کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) نے ایک روز قبل فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی اور جنگی جرائم کی تفتیش کی منظوری دی تھی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلیوں کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی پامالی کی تفتیش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک اور جنیوا میں موجود پاکستانی مشنز کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انسانی حقوق کی کونسل خطے میں بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفتیش کرے۔


خبر کا کوڈ: 934959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934959/پاکستان-کا-فلسطین-میں-انسانی-حقوق-کی-پامالی-پر-اقوام-متحدہ-تفتیش-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org