QR CodeQR Code

کامیاب ایٹمی دھماکے کرنیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

28 May 2021 14:22

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 23 سال پہلے آج کے دن پاکستان نے قابل اعتبار کم سے کم جوہری ڈیٹیرنس قائم کر کے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 23 سال پہلے آج کے دن پاکستان نے قابل اعتبار کم سے کم جوہری ڈیٹیرنس قائم کر کے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور پاکستان نے کم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا۔ پیغام میں کہا گیا ہےکہ مسلح افواج اور پوری قوم اس کامیابی کے خواب کو سچ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 934962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934962/کامیاب-ایٹمی-دھماکے-کرنیوالوں-کو-خراج-تحسین-پیش-کرتے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org