0
Friday 28 May 2021 14:56

ایٹمی دھماکوں کا سہرا مجھے، راجہ ظفر الحق کو جاتا ہے، شیخ رشید

ایٹمی دھماکوں کا سہرا مجھے، راجہ ظفر الحق کو جاتا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد  کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 28 مئی سے متعلق یہ ہمارا تاریخی دن ہے ، اس دن اسلامی ممالک میں ہمارا پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے، ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے نالہ لئی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں تین یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ٹیمیں کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں مکمل طور پر متحرک ہیں۔ انہوں ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی ہمشیہ یاد رکھا جائے گا ، چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانیں ان کے کام جانیں ، پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 934965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش