0
Friday 28 May 2021 19:02

اسرائیل غزہ سے حماس کا عمل دخل ختم کرنا چاہتا ہے، علامہ سید جواد نقوی

اسرائیل غزہ سے حماس کا عمل دخل ختم کرنا چاہتا ہے، علامہ سید جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ و تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے فلسطین کے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں سے ہمدردی بظاہر بہت اچھی بات ہے، لیکن اگر اس کے درپردہ باقی دنیا کی طرح پاکستان بھی سمجھتا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطین پر ظلم بند کر دے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جا سکتا ہے تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، کیونکہ یہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش ہے کہ مسلمان ممالک کو کمزور کر کے مجبور کیا جائے تاکہ وہ اسرائیل کو تسلیم کر لیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ حماس کا غزہ سے عمل دخل ختم کیا جائے اور اس منصوبے میں ترکی بھی سفارتی کاری تیز کر رہا ہے جبکہ سامراجی قوتیں فلسطین کی آڑ میں دنیا سے مزاحمتی قوتوں کا خاتمہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ عالم اسلام فلسطین کی کیسی مدد کر رہا ہے کہ مقاومتی محاذ کے خلاف تحریک چلائی جا رہی ہے اور مقاومتی محاذ پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، جس کا نقصان فلسطین کو سب سے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو کمزور کر کے غزہ کو تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ علامہ سید جواد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قدس کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور فلسطین کی آزادی  اور اسرائیل کی مضبوطی کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 935002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش